سوراب کے نثار احمد نے کورین نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا، بلوچستان کا نام روشن کیا
سوراب (نمائندہ انتخاب) سوراب سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل تائیکوانڈو کھلاڑی نثار احمد نے 19ویں کورین نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان کے لیے میڈل حاصل کرلیا۔نثار احمد نے انٹرنیشنل کوچ عامر خان محمد حسنی کی زیرِ نگرانی مقابلے میں حصہ لیا، جبکہ کوچز عامر خان، سمیع اللہ اور شاکر احمد کی تربیت و رہنمائی نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوراب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نثار احمد اور ان کے کوچز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں مالی معاونت اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
Load/Hide Comments


