خضدار ،گوشت کی قیمتوںمیں بے پناہ اضافہ ، جانور دیگر شہروں کو اسمگل کئے جانے کا انکشاف
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں گوشت غریب کی پہنچ سے باہر بکرا پیڑی میں لوٹ مار کا بازار گرم شہر میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں بکرا پیڑی میں جانوروں کی بے تحاشا قیمتوں نے غریب عوام کو گوشت کھانے سے ہی محروم کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق خضداربکرا پیڑی میں اب جانور نہیں بلکہ سونا بک رہا ہے چھوٹے بکرے کی قیمت بھی عام آدمی کی ایک مہینے کی تنخواہ سے زیادہ ہو گئی ہے اس مہنگائی کی وجہ سے غریب شہریوں کا مہینوں سے بکرے کی گوشت کا ذائقہ تک نہیں چکھا غریب لوگ گوشت کے لیے ترس رہے ہیں اور مائیں خالی ہانڈی دیکھ کرآنسو بہانے پر مجبور ہیں دوسری جانب انکشاف ہواہے کہ خضدار سے روزانہ سینکڑوں جانور دیگر شہروں کو سمگل کیے جا رہے ہیں بڑی بڑی گاڑیاں دن اور رات کی تاریکی میں جانوروں سے بھرکر خضدار سے باہر نکل جاتی ہیں حیران کن بات یہ ہے کہ خضدار پولیس کے چیک پوسٹوں پر اس سمگلنگ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے چیک پوسٹوں کے سامنے سے جانوروں سے بھری گاڑیاں گزر جاتی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوامی حلقوں نے کہاہے کہ چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی خاموشی نے سمگلروں کے حوصلے بلند کر رہے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو خضدار میں گوشت نایاب ہو جائے گا قصائیوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگے داموں جانور خریدنے پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مجبوراً مہنگا گوشت بیچ رہے ہیں اگر جانوروں کی سمگلنگ نہ روکی گئی تو قیمتیں مزید بڑھ جائے گی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار، ایس ایس پی خضدار اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں کی سمگلنگ کے خلاف فوری اور سخت کاروائی کی جائے۔


