بلوچستان میں اکتوبر کے دوران معمول سے 80 فیصد کم بارشیں ریکارڈ، نومبر میں بارشوں کی شرح 79 فیصد کم، ربیع کی فصلوں کو خطرات لاحق

کوئٹہ(یو این اے) بلوچستان میں جولائی سے نومبر تک مسلسل معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر کے دوران بارشوں میں معمول کے مقابلے میں 80 فیصد جبکہ نومبر کے پہلے 20 دنوں میں 79 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے باعث صوبے میں خشک سالی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔بارشوں کی مسلسل کمی سے گندم سمیت ربیع کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ زمین میں نمی کی کمی اور زیر زمین پانی کے ذخائر پر دبا بڑھ سکتا ہے۔ بارانی علاقوں میں فصلوں پر انحصار کرنے والے کسانوں اور مویشی پالنے والے خاندانوں کو بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں۔متعلقہ حکام پر زور دیا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں خشک سالی سے متاثر ہونے کے خدشے والے علاقوں اور آبادیوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک سالی کا الرٹ محض احتیاطی تدبیر ہے، اسے ہنگامی صورتحال کا اعلان نہ سمجھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے