سردار عبدالرحمٰن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار، پولیس

بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار عبدالرحمٰن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق درج ایف آئی آر پر پولیس نے قتل کے شبے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کر کے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بارکھان پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران سردار کھیتران کے نجی جیل سے تین برس قبل اغوا ہونے والے قمر دین مسوری بگٹی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔کامیاب کارروائی میں رکھنی پولیس نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے چھ گن مین گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں