نوابزادہ امین اللہ رئیسانی لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے

کوئٹہ:نوابزادہ میر امین اللہ خان رئیسانی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سابق گورنر بلوچستان شہید نواب غوث بخش خان رئیسانی کے فرزند، چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے بڑے بھائی اور کرنل (ر) میر شاہ میر خان رئیسانی کے والد تھے۔ مرحوم نوابزادہ اسداللہ خان رئیسانی، نوابزادہ بابو عبدالنبی رئیسانی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی کے بھی بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ دوپہر 12:30 بجے اسحاق آباد، غوث آباد میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں