تربت، مکران بھر کی وکلاءبرادری کا عدالتی امور کے ویڈیو لنک کے ذریعے انعقاد اور کوئٹہ میں سماعتوں کے خلاف شدید احتجاج، 23 اور 24 نومبر کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
تربت(بیورورپورٹ)مکران بھر کی وکلاءبرادری نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مکران بنچ سے متعلق عدالتی کارروائیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے تربت میں منعقد کرنے اور مکران سے متعلق مقدمات کی سماعت کوئٹہ میں منعقد کرنے کے فیصلوں پر شدید تحفظات اور سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے مورخہ 23 اور 24 نومبر کو تمام عدالتی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔مکران کے تمام وکلاءاس امر پر متفق ہیں کہ مکران کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کوئی رعایت یا احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔ مکران جیسے وسیع جغرافیائی خطے کے عوام اور وکلاءکو معمولی عدالتی امور کے لیے کوئٹہ کا طویل اور دشوار گزار سفر کرنے پر مجبور کرنا انصاف تک رسائی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔وکلاءبرادری کا واضح اور دوٹوک مو¿قف ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی تربت میں باقاعدہ بنچ کے قیام اور عملی فعالیت کا متبادل ہرگز نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح مکران بنچ کے نام پر عدالتی کارروائی کو کوئٹہ میں منعقد کرنا مکران کے عوام کی توقعات اور دیرینہ مطالبات کے برعکس ہے۔مکران کی وکلاءبرادری درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:1. تربت میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مکران بنچ کی باقاعدہ اور مستقل عدالتی کارروائی یقینی بنائی جائے۔2. ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کے بجائے تربت میں باقاعدہ بنچ منعقد کیا جائے۔3. مکران کے عوام اور وکلاءکو کوئٹہ میں پیش ہونے کی مشکلات سے نجات دلائی جائے۔4. بلوچستان ہائی کورٹ کے پرنسپل بنچ، کوئٹہ میں مکران کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی مقدمات زیرِ سماعت ہیں، انہیں فوری طور پر تربت بنچ منتقل کیا جائے تاکہ مکران کے سائلین کو ان کے اپنے خطے میں انصاف کی سہولت میسر آسکے۔5. مکران بنچ کو مکمل عدالتی، انتظامی اور عملی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں فوری اور سستا انصاف مل سکے۔مکران کی وکلاءبرادری واضح کرنا چاہتی ہے کہ یہ احتجاج کسی فرد یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ مکران کے عوام کے آئینی، قانونی اور عدالتی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔ مکران کے عوام کو انصاف کے حصول کے لیے طویل فاصلے طے کرنے پر مجبور کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔لہٰذا مکران بھر کے وکلاءنے اپنے مشترکہ مو¿قف اور اتحاد کا عملی اظہار کرتے ہوئے 23 اور 24 نومبر کو تمام عدالتوں میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور مطالبات کی منظوری تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مکران کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے۔


