ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں کے پھیلاو¿ سے متعلق دو الگ الگ ایڈوائزریز جاری کردیں۔اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں خناق کے متعدد مریض زیر علاج ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی کھانسی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں خسرے کے باعث کئی سو بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر طبی ماہرین نے بچوں میں ویکسینیشن کی ناکافی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بچوں کی ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی ادارے مو¿ثر کردار ادا نہیں کر سکے جبکہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف منفی اور گمراہ کن مہمات کی روک تھام میں بھی متعلقہ ادارے ناکام رہے۔
Load/Hide Comments


