بلوچستان اسمبلی میں بسول ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی، زخمیوں کاعلاج سرکاری خرچ پر کروایا جائے گا، وزیراعلی سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ضلع گوادر کے علاقے بسول میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے ۔ وزیراعلیٰ میر سر فرا زبگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت کوسٹل ہائی وے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انکا علاج سرکاری خرچ پر کروایا جائےگا ۔ بعدازاں ایوان میں بسول حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں