پی ڈی ایم اے بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات کیخلاف اقدامات کو فروغ اور عوام کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،نوید احمد شیخ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ڈایریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جہانزیب خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قدرتی آفات سے نمٹنے، پیشگی اقدامات کو مو¿ثر بنانے اور ہنگامی صورتحال میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن پی ڈی ایم اے بلوچستان نوید احمد شیخ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کے موضوع پر منعقدہ اہم ورکشاپ میں بطور مدعو مہمان مقرر شرکت کی۔ورکشاپ میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، رسک فنانسنگ اور پیشگی اقدامات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس اہم فورم کا مقصد خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ورکشاپ نے مختلف اداروں کے درمیان تکنیکی معلومات، تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ساتھ باہمی رابطہ کاری کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد شیخ نے بلوچستان میں خشک سالی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ہنگامی منصوبہ بندی کے فریم ورک، تیاریوں، پیشگی اقدامات اور مو¿ثر ردعمل کی حکمت عملیوں سے شرکائ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے بروقت منصوبہ بندی، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پریزنٹیشن کے دوران صنفی بنیادوں پر تشدد (GBV) سے متعلق اہم پہلوو¿ں پر جناب حماد الحق نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خشک سالی اور دیگر ہنگامی حالات میں خواتین، لڑکیوں اور کمزور طبقات کو درپیش خطرات کی روک تھام، تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی منصوبہ بندی میں تحفظ، سلامتی اور صنفی حساس اقدامات کو بنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل خان قادر کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے، بروقت اور پیش گوئی پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خشک سالی کے اثرات سے محفوظ، مضبوط اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھنے والے بلوچستان کے قیام کے لیے قومی و صوبائی اداروں کے ساتھ شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے