حکومتی اقدامات اور گندم کی درآمد کے باوجود آٹا مزید مہنگا ہوگیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 800روپے تک پہنچ گئی، دیگر شہروں میں عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کوئٹہ میں آٹا سب سے مہنگا 3ہزار 900روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق پشاور میں 3 ہزار 750 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد میں 3 ہزار 733، کراچی 3 ہزار 600 روپے اور بنوں میں 3 ہزار 600 روپے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت جاری ہے۔لاڑکانہ میں آٹا 3 ہزار 560 ، گوجرانوالہ میں 3 ہزار 533 ،سیالکوٹ اور لاہور میں بھی 3 ہزار 533 روپے تک ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے