افغان صوبے کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے افغان حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکا مشرقی علاقے میں اسکول کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں طلبہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ترجمان افغان حکومت نے بتایاکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اسکول کے قریب کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ڈپو میں موجود بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔کنڑ کے اسپتال کے سربراہ مولا داد نے بتایا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد تبدیل ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے