پنجگور، گریڈ اسٹیشن میں موجود ٹرانسفارمر دوسرے علاقے منتقل کرنے کی تیاریاں، بجلی کے نظام پر منفی اثرات کا خدشہ

پنجگور(انتخاب نیوز) پنجگور گریڈ اسٹیشن میں موجود 20/26 ایم وی اے ٹرانسفارمر کو دوسرے علاقے منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجگور گریڈ اسٹیشن میں پہلے سے موجود 10/13 ایم وی اے اور 20/26 ایم وی اے کے ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہیں، جس کے باعث بجلی کا نظام پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ دوسری جانب گریڈ اسٹیشن میں موجود 20/26 ایم وی اے ٹرانسفارمر کو دوسرے علاقے منتقل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ اگر مذکورہ ٹرانسفارمر کو پنجگور سے منتقل کیا گیا تو آنے والے دنوں میں ضلع پنجگور کا بجلی کا نظام مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے شہریوں کو طویل لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی ٹرپنگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور پہلے ہی بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہے، لہٰذا یہاں کے بجلی کے نظام کو مزید کمزور کرنے کے بجائے ٹرانسفارمرز کی استعداد بڑھانے اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے