پنجگورسے گرڈ اسٹیشن کا ٹرانسفارمر دوسرے علاقے منتقل کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، میر رحمت صالح بلوچ

پنجگور(انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور گرڈ اسٹیشن میں موجود 20/26 ایم وی اے ٹرانسفارمر کو دوسرے علاقے منتقل کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے 10/13 ایم وی اے اور 20/26 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر پہلے ہی اوور لوڈ ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجگور گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمرز کی استعداد میں اضافہ کیا جاتا تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے، لیکن افسوس کہ پہلے سے مشکلات کا شکار پنجگور کے گرڈ اسٹیشن میں موجود 20/26 ایم وی اے ٹرانسفارمر کو دوسرے علاقے منتقل کیا جا رہا ہے، جو پنجگور کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔میر رحمت صالح بلوچ نے واپڈا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کیسکو بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے مذکورہ ٹرانسفارمر کی دوسرے علاقے منتقلی روکی جائے اور پنجگور گرڈ اسٹیشن کی استعداد بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے