مستونگ میں 15 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، شہباز شر یف

اسلام آباد:سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کہا ہے کہ نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں میں 15 دہشتگردوں کوہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان سمیت ملک کے ہر حصے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں