وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایاز صادق اور سرفراز بگٹی کی ملاقات
وزیراعظم کے نائب اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایاز صادق اور سرفراز بگٹی کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقیاتی ترجیحات اور جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو۔ کی گئی، بلوچستان میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق رائے ہوا کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے وفاق اور صوبے کے درمیان قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔
Load/Hide Comments


