قانون سازی عدلیہ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے،اس کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں، جسٹس(ر) محسن کیانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم معاشرے کو قانون کی درست سمجھ نہیں دے پائے، قانون سازی عدلیہ کا نہیں پارلیمان کا کام ہے، قانون کی عمل داری کرنے والوں نے جانب دارانہ نقط نظر اپنالیا ہے۔ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں تنازع پیدا ہوا، اعلیٰ عدالتوں کے درمیان تنازع پارلیمان حل کرسکتی ہے۔ شہری اظہارِ رائے کرے تو اسے لاپتا نہیں کیا جاسکتا؟ صحافی انٹرویو کرے تو کیا اسے اقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ میڈیا کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پیکا قانون صحافی، پارلیمنٹیرینز اور وکلا بھگت رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے