کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پل اور موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پل اور موبائل فون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈھاڈر کی حدود یونین کونسل رئیسانی کی لنک سڑک کے پل کو گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے سڑک پر آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ مسلح افراد نے قریب واقع گا¶ں میں نصب نجی موبائل کمپنی کے فون ٹاور کو بھی دھماکہ خیز موا د سے اڑادیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے