مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ پروازوں میں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ ریاض کے بعد جدہ جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی پانچ سے سات گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ بھی کر دیں۔جہازوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے