محمود خان اچکزئی اورعلامہ ناصر عباس کاسپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آ باد ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹسز کے نام خطوط

اسلام آ باد/کوئٹہ( آئی این پی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اورقائد حزب اختلاف سینٹ علامہ ناصر عباس کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام اہم خطوط لکھ دیئے۔جن میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ عمران خان کی زندگی، صحت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عدالتی مداخلت اور سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں