کوئٹہ، سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ترجمان پولیس

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 5ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اورایس ایس پی آپریشنز ضیاءالرحمن مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پشتون آباد ،خروٹ آباد اور کینٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے ون ویلنگ ، اسلحہ و خنجر کی نمائش اور سرعام ہوائی فائرنگ کی اور شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہر میں خوف و ہراس پھیلانے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ترجمان پولیس نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام کوئٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز سرعام ہوائی فائرنگ کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے