ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے مطابق قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی بہتری کے لیے منظور کیا گیا ہے، اے ڈی بی قرض سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم ہو گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ معیار کے سستے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں معاونت ہو گی۔ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبے یکجا کیے جائیں گے۔ چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم ہوں گے، 2026ئ سے 2030ئ تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری پائپ لائن منظور ہو گی۔
Load/Hide Comments


