سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم تنظیم BLA کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بی ایل اے کے کئی عہدیدار اب بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں، یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا موقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ جب کسی تنظیم کو دہشت گرد اور کالعدم قرار دیا جا چکا ہے تو اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟ انہیں ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگاوفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہی درخواست ہے کہ اگر آپ ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں جن میں دہشت گردی ، نفرت انگیز تقاریر، انتشار پھیلانا اور بچوں کا استحصال شامل ہیں، اختلافی رائے کے مخالف نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ذمہ داری سے کام لینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں