آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کا 1 رکن لاپتہ ہو گیا اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے بحری جہاز کو 17 نومبر کی شام نشانہ بنایا گیا۔حملے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 11 ارکان زخمی ہوئے، جنہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ عملے کا 1 رکن تاحال لاپتہ ہے۔لاپتہ اہلکار کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جہاز کے دیگر تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے بحری عملے کے تحفظ اور سمندری سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے