محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین کوآرڈینیشن مزید موثر بنانے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سیکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مو¿ثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز پاکستان آئیں گے۔چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان میں چینی طرز کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مرکز کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
Load/Hide Comments


