کیسکو بھرتیوں میں سوراب کے امیدواروں کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے، جماعت اسلامی
سوراب (نمائندہ انتخاب) کیسکو کی خالی آسامیوں کے انٹرویو شیڈول میں ضلع سوراب کے امیدواروں کو نظر انداز کرنے پر جماعت اسلامی سوراب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام اہل امیدواروں کو انٹرویو کا موقع فراہم کیا جائے۔جماعت اسلامی سوراب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع سوراب کے نوجوانوں نے بھرتی کے لیے تمام شرائط پوری کرتے ہوئے دستاویزات جمع کرائیں، تاہم انہیں انٹرویو کے عمل میں شامل نہ کرنا ناانصافی ہے۔پسماندہ ضلع کے نوجوان پہلے ہی بے روزگاری کے مسائل سے دوچار ہیں، لہٰذا بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کے لیے میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔ سوراب کے تمام اہل امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کرکے طریقہ کار واضح کیا جائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔
Load/Hide Comments


