تربت ،واسطو بازار میں بجلی کا تار گھر پر گرنے سے بچی جاں بحق، والد اور بھائی زخمی
تربت(بیورورپورٹ) بس ٹرمینل کے قریب واقع واسطو بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بجلی کا تار ایک گھر پر گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔واقعے کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ماہ بی بی بنت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں اس کے والد محمد اسماعیل ولد خداداد اور بھائی نواز احمد ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی باپ بیٹے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


