کوئٹہ میں متاثرہ 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل، گیس سپلائی بحال

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں کوئٹہ میں متاثرہ 16 انچ قطر کی سپلائی مین گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام رات بھر جاری رہنے کے بعد کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔کمپنی کی تکنیکی ٹیموں نے مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائپ لائن کو بحال کیا، جس کے بعد مستونگ، قلات اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے۔شدید سردی کے موسم میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا بروقت احساس کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری اقدامات کیے اور مرمتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا۔شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایس ایس جی سی کی بروقت کارروائی اور تکنیکی ٹیموں کی شبانہ روز محنت قابلِ تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں