بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل 2026کا جائزہ، انفارمیشن کمیشن کے پانچ میں سے تین ارکان متعلقہ پیشے سے لینے کا فیصلہ

کوئٹہ (آئی این پی)بلوچستان صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین کمیٹی ہادیہ نواز بحرانی، سنجے کمار اور صفیہ بی بی نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن (ترمیمی) بل 2026 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنانا ہے، جبکہ معلومات فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں عوام متعلقہ کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کمیشن کی تشکیل اور اس کے قانونی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔چیئرمین کمیٹی رحمت صالح بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلیوں کی قائمہ کمیٹیاں وہ حقیقی فورمز ہیں جہاں قانون سازی اور عوامی مفاد سے متعلق امور پر تفصیلی بحث و غور کیا جاتا ہے، اور ایسے معاملات کا جائزہ لیا جاتا ہے جن پر ایوان میں تفصیلی گفتگو ممکن نہیں ہوتی۔چیئرمین کمیٹی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان عوام کو معلومات تک رسائی کا حق فراہم کرتا ہے، تاہم جو معلومات قانون کے تحت خفیہ اور مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں، ان کی رازداری کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔اجلاس میں بل کے تحت انفارمیشن کمیشن کی تشکیل، ارکان کی اہلیت، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمیشن کے پانچ ارکان میں سے تین کا تعلق متعلقہ پیشہ ورانہ شعبوں سے ہونا چاہیے تاکہ کمیشن کی کارکردگی اور مو¿ثریت کو بہتر بنایا جا سکے۔اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان، اسپیشل سیکریٹری اسمبلی عبدالرحمن ، ڈپٹی سیکرٹری قانون سعید اقبال، احسان برکت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اختتام پر چیئرمین کمیٹی نے اراکین اور متعلقہ حکام کی شرکت اور تجاویز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے