کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آل پارٹیز اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر شٹرڈائون ہڑتال
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز اتحاد اور آل تاجر انجمن کی مشترکہ اپیل پر آج بروز جمعرات، 19 نومبر 2026 کو کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان بھر میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال جاری ہے، جبکہ کوئٹہ پریس کلب سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ مشترکہ احتجاجی کال میں آل پارٹریز اور تاجر تنظیمیں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ ہڑتال صوبے میں جاری بدترین انتظامی، معاشی اور امن و امان کے بحران کے خلاف کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں لاقانونیت، دہشت گردی، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ، مسلح جتھوں کی سرگرمیوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں، قبضہ گیری اور قومی وسائل کی لوٹ مار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تجارت پر عائد ناروا پابندیوں، ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت میں رکاوٹوں، بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، بھاری بلوں، ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری اور ناقص طرزِ حکمرانی کو بھی عوام، محنت کش طبقے اور تاجر برادری کے لیے شدید مشکلات کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ احتجاجی اتحاد نے پ±رامن سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور سیاسی کارکنوں کو شیڈول فور میں ڈالنے کے اقدامات کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے۔ قیادت کی جانب سے صوبے کی تمام جمہوری قوتوں، وکلا، سول سوسائٹی، طلبہ تنظیموں، تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجتماعی حقوق، امن، تحفظ اور معاشی بقا کے لیے شٹرڈاو¿ن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔


