سوراب، جتک آباد لاکھوریان سے گولی لگی نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سوراب (نمائندہ انتخاب) تحصیل مہرآباد کے علاقے جتک آباد لاکھوریان سے تقریباً 28 سالہ نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر سوراب صدر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر شناخت اور ضروری قانونی و طبی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کر دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق متوفی کے سر پر گولی کا ایک نشان پایا گیا ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو متوفی کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر تھانہ صدر سوراب سے رابطہ کرے تاکہ شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے