تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، آصف لہڑی ودیگر کے خلاف مقدمہ درج
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی میر آصف لہڑی ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق تمبو میں چند روز قبل ایک جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی درخواست پر سیشن جج نصیرآباد کے عدالتی حکم کی روشنی میں باباکوٹ پولیس تھانے میں طالب حسین ولد آدم خان رند کی مدعیت میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ان کے بھائی سابق چیرمین مارکیٹ کمیٹی میر آصف لہڑی غلام رسول لہڑی محمد شریف لہڑی کے خلاف ایف آئی ار درج کرلی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


