آبادی اور وسائل میں توازن کے اہداف پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ میڈیا کولیشن آن پاپولیشن کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد: پاپولیشن کونسل پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے بہبودِ آبادی (یو این ایف پی اے) کے اشتراک سے میڈیا کولیشن آن پاپولیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں قومی، صوبائی اور علاقائی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں آبادی سے متعلق سیاسی اور مذہبی سطح پر بڑھتے ہوئے اتفاقِ رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے اور اس حوالے سے حکومت اپنے اہداف پر پیش رفت یقینی بنائے۔ شرکائ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیا مستند اعداد و شمار، تحقیق اور عوامی مسائل کو اجاگر کرکے حکومتی کارکردگی اور پالیسیوں پر مو¿ثر نظر رکھ سکتا ہے۔پاپولیشن کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر نے کہا کہ ممتاز علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کی حمایت ایک اہم پیش رفت ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اتفاقِ رائے کو ایسے اقدامات میں بدلا جائے جو ماو¿ں اور بچوں کی صحت اور خاندانوں کی فلاح و بہبود میں بہتری لائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ماں اور بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ سازی کی سہولیات تک رسائی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو قومی بحث کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اجلاس کے مہمانِ خصوصی سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع تک رسائی میں اضافہ اور عوامی سطح پر آگاہی خاندانی منصوبہ سازی کے حوالے سے باخبر فیصلوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ان معاملات پر مسلسل عوامی رابطہ اور بامقصد مکالمہ خاندانوں اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس حوالے سے میڈیا عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور اہم مسائل کو اجاگر کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کر سکتا ہے۔“شرکائ نے اس امر کی نشاندہی کی کہ پاکستان کی 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جو ملک کے لیے ایک بڑا موقع ہے، تاہم اس نوجوان آبادی کو معاشی ترقی کا محرک بنانے کے لیے تعلیم، ہنر مندی، صحت، خواتین کی معاشی شمولیت اور روزگار کے مواقع میں سرمایہ کاری کے ساتھ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن قائم کرنا بھی ضروری ہے.اجلاس میں 2035 تک آبادی میں اضافے اور شرحِ افزائشِ میں کمی کے قومی اہداف پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینے اور ان اہداف کے لیے درکار مالی وسائل کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ شرکائ نے خاندانی منصوبہ سازی کی سہولتوں تک رسائی میں حائل رکاوٹوں، بچوں کی پیدائش میں کم وقفے اور مانع حمل طریقوں کے استعمال کی کم شرح جیسے مسائل کو میڈیا میں زیادہ موثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔پاپولیشن کونسل نے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے خاندانی منصوبہ سازی کی سہولتوں تک رسائی بڑھانے کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے رحیم یار خان میں جاری ”کریں زندگی آسان“ واو¿چر سکیم شامل ہے، جس سے کم آمدنی والے خاندانوں میں مانع حمل طریقوں کے استعمال میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر محققین اور صحافیوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور آبادی و ترقی سے متعلق مستند معلومات اور شواہد پر مبنی صحافت کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ پاپولیشن کونسل نے اس حوالے سے میڈیا کو تحقیق، مستند معلومات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے