مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سےدرخواست ہےدن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ خیال رہے گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں