بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے،اردن
اردن (مانیٹرنگ ڈیسک)اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں شہری تنصیب کو حملے کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ایرانی حملہ بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔دوسری جانب ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
Load/Hide Comments


