اپوزیشن اراکین نے پارلیمانی کارروائیوں میں ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا، یہی روایات ہمیں دیگر پارلیمانوں سے ممتاز بناتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی ملاقات، پارلیمانی امور، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال، حکومت اور اپوزیشن کا آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترجیحات کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹریژری اور اپوزیشن اراکین عوام کے منتخب نمائندے ہیں، عوامی مفاد کی ہر مثبت تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، بلوچستان اسمبلی پارلیمانی روایات اور صوبائی اقدار کا خوبصورت امتزاج ہے۔ اپوزیشن اراکین نے پارلیمانی کارروائیوں میں ہمیشہ صبر و تحمل اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا، باہمی احترام اور بھائی چارے کی یہی روایات ہمیں دیگر پارلیمانوں سے ممتاز بناتی ہیں۔ اپوزیشن کے مثبت اور تعمیری پارلیمانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عوامی مفاد کی قابل عمل اور منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر اور اراکین کا وزیراعلیٰ کے مثبت کلمات اور پارلیمانی رویے پر اظہارِ تشکر، سرفراز بگٹی اپوزیشن کے آئینی و پارلیمانی تقدس کا احترام کرتے ہوئے مثبت تنقید کو کشادہ دلی سے قبول کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں