دکی، کوئلہ کان میں کرنٹ لگنے سے افغان مزدور جاں بحق
دکی(یو این اے)مقامی کوئلہ مزدور کان کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی لائن سے ہاتھ ٹکرا جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت منصور ولد شاہ ولی، قوم ہوتک، ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد مزدور کی لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


