بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 2025-26کے مالی سال کے دوران 6ارب 23کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ، رپورٹ

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 2025-26کے مالی سال کے دوران 6ارب 23کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے، گذشتہ مالی سال کے دوران 5ارب 32 کروڑ روپے کے بے قاعدہ اخراجات کئے گئے ،29کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی سامنے آگئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2025-26کے مالی سال کے دوران محکمہ بلدیات میں 40لاکھ روپے کی رقم کا غلط استعمال ہوا ، 13کروڑ86لاکھ روپے کی رقم درست اکاوئنٹ کے بغیر نکالی گئی،29کروڑ34لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی جبکہ بغیر اجازت 22کروڑ35لاکھ کی ادائیگی کی گئی ،بے قاعدہ اخراجات سے 5ارب 32 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ مختلف اخراجات کے باعث حکومت کو 40کروڑ37لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ،،مشتبہ اخراجات سے 1کروڑ 74لاکھ ،بلاجواز اخراجات سے 5کروڑ 90لاکھ اور بڈ کی سیکورٹی کی رقم ضبط نہ کرنے سے 9کروڑ 74لاکھ روپے کا نقصان ہوا آڈٹ رپورٹ میں اس بات کی نشاندھی کی گئی ہے کہ صوبے کی مقامی کونسلزسرکاری رقم خرچ کرنے سے پہلے مناسب جانچ پڑتال اور مالی حسابات تیار نہیں کرتیں، جس سے اخراجات اور بجٹ کی نگرانی متاثر ہوتی ہے۔کونسلیں اپنے وسائل، جائیدادوں اور ٹیکس وصولی کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے بجائے حکومتی گرانٹس پر انحصار کرتی ہیں۔ رپورٹ میں تنبیہ کیا گیا ہے ملازمین کے پنشن، انشورنس اور دیگر ضروری فنڈز قائم نہیں کیے گئے، جس سے مستقبل میں مالی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،،،بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ مزید تحقیقات کیلئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی،۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے