بلوچستان کے33اضلاع میں بلا رنگ و نسل میرٹ پر نوکریاں دیں ،صرف ہزارہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا الزام کیوں؟ عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے میڈیاکے بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صرف ہزارہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا الزام کیوں؟عبدالخالق ہزارہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دے دیا،بلوچستان کے 33اضلاع میں بلارنگ و نسل میرٹ پر نوکریاں دیں۔جب نوکریاں پیسے لیکر دیں گے تو نوجوان پھر ریاست کے خلاف بغاوت ضرور کریں گے ۔بلوچستان کے نوجوانوں کو میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر روزگار دیں گے تو وہ ریاست ،حکومت اور قوم کے ہمدرداومحبت کریں گے ،اسی سوچ لیکر میں نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور میرٹ پر روزگارفراہم کیا ۔میری پارٹی سرخرو ہے ہمارے دور حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔کورنا کے دور میں ہم نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا۔33اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے