وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واںاجلاس،صوبے کے روشن مستقبل کیلئے عزم کا اعادہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بلوچستان کے پ±رامن اور روشن مستقبل کیلیے عزم کا اعادہ۔اجلاس میں وفاقی وصوبائی اداروں،متعلقہ محکموں اورسیکیورٹی فورسزکے نمائندوں کی شرکت،مجموعی سکیورٹی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام،پوست کی کاشت کے خاتمے اورغیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیزکرنے پرزور دیا گیا، شرکاءنے بی ایریازکواے ایریازمیں تبدیل کرنے کے عمل پراطمینان کااظہارکیااوراسے تمام ڈویژنزمیں مو¿ثر بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔کوئٹہ سمیت اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈزاوروسائل کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئیں اورریاستی عملداری کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔


