سیکیورٹی کی وجہ سے جے ڈی وینس اسلام آباد نہیں جارہے، امریکی صحافی

اے بی سی نیوز سے وابستہ صحافی جوناتھن کارل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے جے ڈی وینس کو امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی سونپی گئی ہے۔تاہم کچھ دیر بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ نے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بتایا ہے کہ جے ڈی وینس اسلام آباد نہیں جارہے ہیں۔ امریکی صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سیکرٹ سروس کے لیے 24 گھنٹوں کے مختصر نوٹس پر سیکیورٹی انتظامات کرنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر بیان میں اعلان کیا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کل شام اسلام آباد پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں