بلوچستان میں 21 ستمبر سے اب تک 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک:فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں کارروائیوں میں 21 ستمبر سے اب تک 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی آج ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
Load/Hide Comments


