خضدار، سی پیک روڈ پر مسلح ڈاکوﺅں کا حملہ ، زامیاد گاڑی کو لوٹ فرار، ڈرائیوروں کا سڑک بلاک کر کے احتجاج

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،فیروز آباد کے علاقے کھیازئی میں سی پیک روڈ پر مسلح ڈاکوو¿ں نے زامیاد گاڑی والے کو لوٹ لیا ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پرزامیاد ڈرائیور سے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ فیروز آباد کھیازئی ایریا کے قریب سی پیک شاہراہ پر پیش آئی ہے واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک معطل ہوگئی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی دوسری جانب تیل بردار ڈرائیور برادری نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کردی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی پیک روڈ پر آئے روز لوٹ مار کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ڈرائیوروں نےڈی آئی جی پولیس خضدار ڈپٹی کمشنر خضدار اورایس ایس پی خضدار سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زبردستی لوٹی گئی 12 لاکھ روپئے کی رقم برآمد کرکے متاثرہ ڈرائیور کو واپس کی جائے اور سی پیک روڈ پر پولیس کی گشت کو بڑھائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے