کوئٹہ فائرنگ واقعے میں 12 سالہ طالب علم جان سے گئے، لواحقین کا احتجاج

ویب ڈیسک :کوئٹہ میں مبینہ فائرنگ واقعے میں 12 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمنگلی روڈ مبینہ فائرنگ کے واقعے میں 12 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاجاً دھرنا دے دیا۔طالب علم کے موت کے خلاف لواحقین کی جانب سے سمنگلی ایئربیس کے سامنے احتجاج جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں اور اس واقعے سے متعلق انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہ آسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں