ڈھاڈر بائی پاس پر ڈاکووں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
ولان(این این آئی)ڈھاڈر میں بدامنی کا سلسلہ برقرار ڈھاڈر بائی پاس قومی شاہراہ پر گزشتہ شب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈھاڈر بائی پاس قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوو¿ں نے مبینہ طور پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم گاڑی نہ رکنے پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت مسماة (ف) سکنہ ٹیپل ڈیرہ مراد جمالی کے نام سے ہوئی ہے ڈھاڈر بائی پاس قومی شاہراہ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ ڈکیتی بدامنی سے عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
Load/Hide Comments


