ڈیرہ بگٹی، امن فورس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ،جانی نقصانات کی اطلاعات
ڈیرہ بگٹی (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بگٹی امن فورس کے رضاکاروں اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ 13حملہ آور ہلاک، امن فورس کا رضاکار جان کی بازی ہار گیا، جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ مقامی قبائلی ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بییہ لوٹی میں چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبانی کے گھر اور گیس کمپنی کے کیمپ پر مبینہعسکریت پسندوں نے حملہ کردیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں بگٹی امن فورس کا رضاکار احمد ین شمبانی بگٹی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ امن فورس کے رضاکاروں نے حملہ آوروں کے تعقب کے دوران 13مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردئےے ۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


