افغان وزارت دفاع کے نورستان واقعے پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ظہور بلیدی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نورستان کے واقعے کے حوالے سے پاکستان پر افغان وزارتِ دفاع کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان خود گزشتہ دو دہائیوں سے عسکریت پسندی کا شکار رہا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ ٹھوس شواہد پیش کریں اور افغان سرزمین سے کارروائیاں کرنے والے تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔ علاقائی سلامتی کے لیے حقائق، ذمہ داری اور تعاون کی ضرورت ہے، نہ کہ کسی ایسے ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات کی جس کی بہادر مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف مسلسل برسرِ پیکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے