کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، شہری 14 گھنٹے بجلی سے محروم، معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ نواں کلی اور گردونواح سمیت سریاب روڈ، مل کالونی، مشرقی بائی پاس، بروری روڈ، مغربی بائی پاس ،پشتون آباد، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں یومیہ 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق طویل اور مبینہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ بجلی کی مسلسل بندش سے گھریلو امور اور دیگر روزمرہ سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے