دریجی میں مسلح افراد کی کارروائی،بینک لوٹ کر فرار ،تاحال مسلح افراد کیخلاف کارروائی جاری ہے ،پولیس
دریجی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افراد مبینہ طور پر دریجی بینک لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ دریجی پولیس اسٹیشن کے قریب فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی اطلاعات ہیں۔واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری موقع پر پہنچ رہی ہے۔ صورتحال تاحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


