تربت، شاہی تمپ بوائز ہائی سکول کے قریب چوکیدار پر فائرنگ سے زخمی ،ہسپتال منتقل

تربت (انتخاب نیوز)تربت کے علاقے شاہی تمپ بوائز ہائی سکول کے قریب سڑک کے تعمیراتی اشیاءکو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود چوکیدار غلام نبی ولد مجید سکنہ شاہی تمپ زخمی ہوگیا۔ زخمی چوکیدار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں