علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کوجیل میں روز مرہ استعمال کی اشیاءفراہم کردی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کو جیل میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی اور ملاقات کےلیے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار علیمہ خان کو جیل میں روز مرہ استعمال کی اشیاءفراہم کردی ہیں۔ علیمہ خان کو جیل میں بیڈشیٹ،کمبل، جوتے، 6 سوٹ،کالے رنگ کا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال بھی فراہم کردی گئی ہے۔ عدالت نے وکلا سے جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنےکاحکم دیا۔
Load/Hide Comments


